مذی اور منی میں فرق۔۔۔ ضروری مسلہ

مذی اور منی میں فرق
1۔ لفظوں کی جب تک تعریف نہ کی جائے، اُس وقت تک عوام کو سمجھ نہیں آ سکتی کہ شرعی طور پر ہم کیا کہنا چاہتے ہیں۔ آسان الفاظ میں بولا جائے توعوام کو سمجھ آ جاتی ہے مگر کہتی ہے کتنی گندی بات کی ہے۔والدین کا فرض ہے کہ اپنی اولاد کو آسان انداز میں سمجھائیں اور وہ تب سمجھا سکتے ہیں جب یہ مسائل مساجد میں آسان انداز میں بیان کئے جائیں۔
2۔ لڑکی کے بالغ ہونے کی نشانی یہ ہے کہ ُاس کو حیض آنا شروع ہو جاتا ہے اور لڑکا بالغ تب ہوتا ہے جب اُس کو پہلی مرتبہ احتلام ہوتا ہے۔ لڑکا اور لڑکی کے بالغ ہونے کا علم باپ سے زیادہ ماں کو ہوتا ہے جس نے کپڑے دھونے ہوتے ہیں۔
3۔ لڑکا اور لڑکی جب بالغ ہوتے ہیں تو اُس وقت کے بعد ان کے اندر نکاح کی خواہش بھی بیدار ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ اسلئے جن کو شدید خواہش ہو ان کا نکاح کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔
4۔ لڑکا یا لڑکی جب کوئی کہانی، افسانہ، ڈرامہ یا فلم دیکھیں جس میں گندے الفاظ یا مرد و عورت کا انداز بے حجاب ہو تو دونوں کی شرم گاہ سے اگر لیسدار پانی نکلے اُسے مذی کہتے ہیں۔ مذی کا پانی کپڑے اور جسم پر لگے تو صرف وہیں سے جسم اور کپڑا دھو لیں اور وضو کر کے نماز پڑھیں۔
5۔ اگر لڑکے اور لڑکی نہ ایسا سین دیکھا کہ خود پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کا گاڑھا پانی اُچھل کر باہر نکل آیا، لڑکے نے اپنے ہاتھ سے نکال لیا، لڑکی نے کوئی غلط طریقہ استعمال کیا، لڑکے نے لڑکے سے بدکاری کر لی، لڑکے نے لڑکی سے کوئی ایسا فعل کر لیا تو جب اُس کی شرم گاہ سے پانی اُچھل کر باہر نکلے تو اُس پانی کو منی کہتے ہیں، اس سے لڑکا اور لڑکی پر غسل لازم ہو جاتا ہے۔ جسم سارا دھونا پڑتا ہے البتہ کپڑے پر جہاں جہاں داغ لگے ہیں وہ دھو لئے جائیں تو کافی ہے۔
6۔ یہ بات ہر نوجوان مرد و عورت کے لئے آسان انداز میں ہے جو ان باکس میں آ کربار بار ایسے سوال پوچھتے ہیں، اگر کوئی ایسی تحریر سے شرمندگی محسوس کرے تو ہم معذرت خواہ ہیں۔ البتہ شرعی مسئلہ سکھانا نوجوان نسل کو بہت ضروری ہے۔