اولاد کی پریشانی

اولاد کی پریشانی
1۔ میرا بیٹا اسکول سے گھر آیا تو رو رہا تھا، میں نے پوچھا کیا ہوا، کہنے لگا ابو جان آج اسکول میں کسی نے مجھ سے پوچھا کہ تم ”ختم شریف“ دلواتے ہو تو میں نے کہا اس کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میرے ابو نے مجھے وظیفہ بتایا ہے کہ روزانہ سونے سے پہلے سارے دن کے اپنے فرض، واجب، سنت اور نفل نیکیاں اللہ کریم کے حضور پیش کرو، اللہ کریم جو ثواب عطا فرمائے وہ تمام گذرے، موجود اور قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو ایصالِ ثواب کر دو۔ اگر یہی کام چوبیس کروڑ عوام کرے گی تو اجتماعی طور پر ایصالِ ثواب ہو جائے گا، اسلئے ختم شریف دلوانے کی ضرورت نہیں ہے۔
2۔ اُس نے روتے ہوئے کہا کہ ابو جان انہوں نے میرا بہت مذاق اُڑایا، مجھے اب وہابی وہابی کہنے لگے ہیں۔ اللہ کریم سے دُعا ہے کہ میرے بچے کی طرح کسی کا بچہ نہ روئے اور اللہ کریم ہمیں اصل حقائق کی سمجھ عطا فرمائے۔
3۔ سعودی عرب کے وہابی علماء نے 1924میں خلافت عثمانیہ ختم کی اور مزارات ڈھائے۔اسلئےمیں نے کہا کہ بیٹا وہابی وہ ہیں جنہوں نے خلافت عثمانیہ ختم کی اور تمام اہلسنت علماء کرام کو بدعتی و مشرک کہا۔ دیوبندی علماء وہ ہیں جن کی چار عبارتوں پر کفر کا فتوی ہے۔ یہ دیوبندی اور بریلوی علماء کرام کی غلطی ہے کہ مساجد و مدارس میں پہچان نہیں کروائی۔ (الا ماشاء اللہ)
4۔ پاکستان کے تمام مسلمانوں سے عرض ہے کہ غور سے پڑھ لیں کہ اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، جمعہ کے بعد سلام، قبر پراذان والے کلمات، قل و چہلم، تیجہ، دسواں، عُرس، ایصالِ ثواب، ختم شریف، ذکر حضورﷺ، گیارھویں شریف، انگوٹھے چومنا، معراج شریف و شب برات کی رات عبادت یہ سب اعمال ساری زندگی نہ کریں تو کوئی گناہ نہیں ہے بلکہ یہ سب ایک نماز فرض کے برابر نہیں ہیں۔
5۔ دیوبندی اور اہلحدیث جاہل عوام کی وجہ سے اس کو بدعت کہتے ہیں یا عوام کو دھوکہ دینے کے لئے بدعت کہتے ہیں، اہلسنت بریلوی کہتے ہیں وہ بدعت کہتے ہیں اسلئے ہم اس کو معمولات اہلسنت کہتے ہیں۔ عوام ان سب کے درمیان شٹل کاک ہے۔
6۔علماء یہ کیوں نہیں بتاتے کہ اہلسنت دیوبندی یا بریلوی نہیں ہیں بلکہ ہر مسلمان جو خلافت عثمانیہ کے 625سالہ دور میں اہلسنت علماء کرام کے متفقہ قانون و عقائد پر ہے وہ اہلسنت (ما انا علیہ و اصحابی) ہے۔
7۔ ہر دیوبندی،بریلوی، اہلحدیث عوام اور علماء کے ساتھ ساتھ ہر مسلمان سے عرض ہے کہ اس کام میں ہماری مدد (help) کریں اور اس پوسٹ کو اپنی نسلوں، دوستوں، رشتے داروں کو پڑھا دیں، سمجھا دیں اور اس تبلیغ سے حضورﷺ کو خوش کریں ورنہ قیامت والے دن اللہ کریم کی ناراضگی دیکھنا پڑے گی۔کیا عوام مدد کرے گی؟ کرے گی؟ کرے گی؟
8۔ یہ اسلئے بھی کہ اگر کوئی چار کفریہ عبارتوں پر دیوبندی عالم توبہ کر کے آئے اور اذان سے پہلے درود نہ پڑھے تو اس کو کہا جائے کہ ابھی تک تیرے اندر کی دیوبندیت نکلی نہیں تو پھر اس بے چارے کا میرے بیٹے کی طرح کیا بنے گا۔
9۔ دیوبندی اور بریلوی علماء ثابت کریں دونوں سلطنت عثمانیہ کے اہلسنت علماء کرام حنفی شافعی مالکی حنبلی کے متفقہ عقائد و اہلسنت پر ہیں ورنہ عرض ہے کہ دیوبندی، اہلحدیث، سلفی، توحیدی، محمدی سب کے سب سعودی عرب کے وہابی علماء یا امام کعبہ کے ہاتھ پر بیعت کر کے اتحاد امت پیدا کرلیں اور بتائیں کہ 625 سالہ ترکی حکومت کے دور کے اہلسنت علماء کرام (حنفی شافعی مالکی حنبلی) نے کیا بدعت و شرک سکھایا؟
اہلتشیع:اہلسنت کبھی اہلتشیع نہیں ہو سکتا کیونکہ اہلتشیع بے بنیاد مذہب ہے۔اہلتشیع پر علمی کام اہلسنت بریلوی عالم جناب علامہ محمد علی صاحب، بلال گنج لاہور والوں نے عقیدہ جعفر، فقہ جعفر اور تحفہ جعفری کتابیں لکھ کر کیا ہےاور عملی طور پر دیوبندی نے کھلم کھلا ان کے عقائد کو عوام کے سامنے پیش کیا۔