مُلحَد اور توحید

مُلحَد اور توحید
1۔ مُلحَد ہر مذہب میں ہوتے ہیں اور اپنے اپنے مذہب و دین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔اسلئے ان کو بے دین، دھریہ (Atheist) بھی کہا جاتا ہے۔
2۔ ملحد عام مسلمانوں کو مذہب کے حوالے سے سوالوں کی بوچھاڑ کر کے ان کے ایمان کوبرباد کر تے ہیں۔ حکومتوں کے حوالے سے یورپ کی بات کریں گے، یورپ نے یہ کیا، یورپ نے وہ کیا۔ بعض مُلحد اسلام کو روشن خیال کر کے پیش کریں گے اور مولوی کو تنگ نظر بنا کر پیش کریں گے۔
3۔ مذہب کے کچھ اصول و قانون ہوتے ہیں،اسلئے مُلحد سے پوچھیں کہ اُن کی متفقہ کونسی کتاب ہے، کونسی جماعت ہے، کونسا گروپ ہے تاکہ اُس کتاب کا جواب دیا جا سکے۔ جب تک کسی کی کوئی متفقہ کتاب نہیں ہے تو پھربحث کسی نُکتے پر کیسے ہو سکتی ہے؟ یہ بات یاد رکھیں جو اللہ کریم کی نہیں مانتا وہ کسی کی بھی نہیں مانے گا۔ اسلئے ان سے بحث نہ کریں اور اگر کرنی ہے تو سوال و جواب کر کے سیکھیں۔
4۔ مُلحد سے پہلے اُس کی تعلیم پوچھیں،اُس سے پوچھیں مذہب سے بیزار کیوں ہے، اس کائنات کی ذمہ داری کس پر ڈالتا ہے، کیا ریاست کو ذمہ دار مانتا ہے؟ کیا مذہب سائنس کے مطابق کرنا چاہتا ہے یا سائنس کو مذہب سے ثابت کرنا چاہتا ہے؟
5۔ البتہ مُلحد سے وہ بحث کرے جس کے پاس قرآن، تفاسیر، احادیث، فقہ، تاریخ، عربی زبان و ادب، فلسفہ، مشہور سائینٹفک تھیوریز مثلاً بگ بینگ تھوری اور نظریہ ارتقاء جیسی اہم معلومات ہوں ورنہ کسی ایسے گروپ کو جوائن کرے جہاں مُلحد کے سوالوں کے جواب دئے جاتے ہوں۔
6۔ سیکولرازم، لبرل ازم، الحادازم، قادینیت، رافضیت اور بے راہ روی اسلئے زیادہ ہے کہ ہمارے علماء کی آپس میں لڑائی ہے۔ اسلئے مُلحد لوگ سوال کرتے ہیں کہ تم مولوی آپس میں لڑتے ہو، کونسے دین پر ہو۔ اس سوال کا دُکھ بھی ہے اسلئے اگر تمام مسلمان پاکستان میں اتحاد امت چاہتے ہیں تو علماء کرام سے سوال کر کے ہماری بھی اصلاح کریں تاکہ مُلحد کو بھی توحید کی سمجھ آ جائے۔
سوال: دیوبندی اور بریلوی علماء اپنی اپنی پہچان بتائیں کہ دونوں کونسے اہلسنت ہیں کیونکہ اہلسنت تو مُلک حجاز والے تھے، جنہوں نے تقلید کا قانون منظور کیا، جنہوں نے چار مصلے (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) خانہ کعبہ میں رکھے۔اسلئے دیوبندی اور بریلوی کوئی مسلک و مذہب نہیں ہے بلکہ مُلک حجاز والے اہلسنت عقائد پر ہیں جنہوں نے دیوبندی علماء کی چار عبارتوں پر کفر کا فتوی دیا، بریلوی کا مطالبہ ان عبارتوں سے توبہ کا ہے جس سے دونوں جماعتیں ایک اہلسنت ہو جائیں گی۔ اسلئے کسی جماعت میں داخلہ ضروری نہیں بلکہ عقائد اہلسنت کا علم ہونا ”اتحاد امت“ کے لئے بہت ضروری ہے۔
7۔ 1924میں مُلک حجازکے اہلسنت علماء کرام کو وہابی علماء نے بدعتی و مُشرک کہہ کر آل سعود سے ملکر چار مصلے ختم کئے اور مُلک حجاز کو سعودی عرب بنایا۔اسلئے امام کعبہ وہابی مسلک پر ہے۔
سوال: البتہ عجیب بات ہے کہ دیوبندی مُلک حجاز والے ہیں مگر امام کعبہ کو حنبلی ثابت کر رہے ہیں تو سُنّی کیسے رہے؟ اہلحدیث حضرات قرآن و احادیث کا نعرہ لگاتے ہیں اور امام کعبہ کو سلفی کہتے ہیں کیونکہ اگر امام کعبہ کو حنبلی مسلک مانتے ہیں تو تقلید اہلحدیث حضرات کے نزدیک شرک ہے، اسلئے امام کعبہ بھی مشرک ہو جاتا ہے۔پاکستان میں مفاد پرستی کی وجہ سے دیوبندی اور اہلحدیث امام کعبہ کا دفاع کر رہے ہیں حالانکہ دفاع وہابیت، اہلحدیثیت یا امام کعبہ کا نہیں کرنا چاہئے بلکہ دین کا کرنا چاہئے تھا۔
9۔ پاکستان میں مذہبی کرپشن بھی بہت زیادہ ہے، ہر کوئی اپنی پہچان چھپا رہا ہے، اسلئے سیکولر، مُلحد، قادیانی کا زور زیادہ ہے۔ اسلئے دیوبندی اور اہلحدیث حضرات سے کہیں کہ امام کعبہ سے فتوی لیں کہ وہ جناب محمد بن عبدالوہاب صاحب کے متعلق کیا کہتے ہیں جنہوں نے اہلسنت کو بدعتی و مشرک کہا، اگر ملک حجاز کے علماء نے بدعت و شرک سکھایا ہے تو وہ کس کتاب میں لکھا ہے بتایا جائے؟ یہ سوال اتحاد امت کیلئے بہت ضروری ہے۔ پاکستان میں مرنے سے پہلے اپنی نسلوں کو اہلسنت عقائد سکھائیں لیکن دیوبندی، بریلوی اور اہلحدیث نہ بنائیں۔
Keep this going please, great job!
Inshallah we will try
You too should take part in this good work and spread good news to the people.
جزاک اللہ