سورۃ کوثر کس کی شان میں‌ نازل ہوئی؟

152
0
Share:

سورۃ کوثر کس کی شان میں‌ نازل ہوئی؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عہنا کی شان میں نازل ہوئی ہے۔ مہربانی کر کے وضاحت فرما دیں۔ شکریہ۔

امام محمود آلوسی اپنی تفسیر روح المعانی میں لکھتے ہیں۔

عن ابن عباس رضی الله عنها قال کان اکبر ولد رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم القاسم ثم زينب ثم عبدالله ثم ام کلثوم ثم فاطمه ثم رقيه فمات القاسم عليه السلام وهو اول ميت من ولده عليه السلام بمکة ثم مات عبدالله عليه السلام فقال العاص بن وائل السهمی قد انقطع نسله فهو ابتر فانزل الله تعالیٰ ان شَانِئَكَ اوالابتر.

(روح المعانی ج : 15، جز : 30، ص : 286)

ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے سب سے بڑے صاحبزادے حضرت قاسم رضی اللہ تعالٰی عنہ تھے، اس کے بعد سیدہ زینب رضی اللہ تعالٰی عنہا، اسکے بعد  حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ ، اسکے بعد ام کلثوم رضی اللہ تعالٰی عنہا، اسکے بعد حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا، اسکے بعد حضرت رقیہ رضی اللہ عنہم۔ جب حضرت قاسم رضی اللہ تعالٰی عنہ کا وصال ہوگیا تو مکہ شریف میں آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے صاحبزادوں میں یہ سب سے پہلے تھے جن کا وصال ہوگیا۔ اسکے بعد حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کا وصال ہو گیا تو عاص بن وائل سہمی نے کہا کہ بس پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسل ختم ہو گی فھو ابتر پس بے نام و نشان ہو گئے۔

تو اس وقت یہ سورت نازل ہوئی اور فرمایا کہ محبوب تیرا دشمن بے نام و نشان ہو گا تمہارا دین اور رسالت اور نبوت قیامت تک قائم رہیں گے۔

محمود آلوسی فرماتے ہیں کہ جمہور کے نزدیک اس سورت کا شان نزول یہی ہے کہ عاص بن وائل اور دیگر دشمنان رسول کو جواب دینا مقصود تھا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Share:

Leave a reply