سوال : کیا حالتِ احرام میں عقدِ نکاح جائز ہے؟

1062
0
Share:

جواب : حالتِ احرام میں نکاح جائز ہے۔ بخاری شریف میں حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہما سے مروی ہے کہ آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اُم المومنین حضرت میمونہ رضی ﷲ عنہا سے حالتِ احرام میں عقدِ نکاح کیا تھا درآنحالیکہ آپ محرم تھے۔

(ابو داؤد، السنن، کتاب المناسک، باب المحرم يتزوّج، 3 : 111، رقم : 1844)

Share: