سوال: اگر کوئی شخص کفارہ کے طور پر دَم یعنی بکری ذبح کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟

523
0
Share:

جواب : جو شخص کفارہ کے طور پر دَم ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو اس کے لئے حکم یہ ہے کہ وہ اس کے بدلہ تین روزے رکھے یا چھ مسکینوں میں ہر ایک مسکین کو دو وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلائے یا ہر ایک کو نصف صاع صدقہ دے۔

حضرت کعب بن عُجرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے میں اس وقت ہنڈیا کے نیچے آگ جلا رہا تھا اور میری پیشانی یا ابروؤں پر جوئیں بار بار گر رہی تھیں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تمہاری جوئیں تمہیں تکلیف دیتی ہیں؟ میں نے عرض کیا جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : سر منڈواؤ اور جانور قربانی کرو یا تین دن کے روزے رکھو یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔‘‘

(ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب القراء ات، باب ومن سورة البقرة، 5 : 84، رقم : 2974)

Share: