سوال : حلق کسے کہتے ہیں؟
جواب : رمی سے فارغ ہو کر قربانی کے بعد قبلہ رو بیٹھ کر حاجی کے لئے سارا سر منڈانا حلق کہلاتا ہے۔ حلق کروانا افضل ہے۔ جیسا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
اَللَّهمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ.
(بخاری، الصحيح، کتاب الحج، باب الحلق والتقصير عند الإحلال، 2 : 617، رقم : 1641)
’’اے ﷲ سر منڈانے والوں کو بخش دے۔‘‘