سوال : کعبۃ ﷲ کے چار رکن کون کون سے ہیں؟

1006
0
Share:

جواب : کعبۃ ﷲ کے چار رُکن درج ذیل ہیں :

رکنِ اَسود : یہ حرمِ کعبہ کا جنوب مشرقی کونہ ہے، جہاں حجر اسود نصب ہے۔
رکنِ عراقی : یہ حرم کعبہ کا شمال مشرقی کونہ ہے، جہاں بابِ کعبہ ہے، جو اپنی دو رکنوں کے درمیان کی شرقی دیوار میں زمین سے بہت بلند ہے۔
رکنِ شامی : یہ بیت اللہ کا شمال مغربی کونہ ہے۔ یہاں حجرِ اسود کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوں تو بیت المقدس سامنے ہو گا۔
رکنِ یمانی : یہ بیت اللہ کا جنوب مغربی کونہ ہے، جو کہ یمن کی سمت واقع ہے۔

Share: