سوال : صفا کسے کہتے ہیں؟
جواب : کعبۃ ﷲ سے جنوب کی سمت ایک پہاڑی ہے، جہاں سے سعی شروع ہوتی ہے، اسے صفا کہتے ہیں۔ یہ پہاڑی تعمیری اضافہ جات کے باعث اب زمین میں چھپ گئی ہے اور اب وہاں قبلہ رخ ایک دالان (برآمدہ) سا بنا ہے اور اوپر چڑھنے کے لئے سیڑھیاں بھی ہیں