سوال : مروہ کسے کہتے ہیں؟
جواب : کعبہ کے قریب شمال مشرق کی سمت ایک پہاڑی ہے، جہاں سعی ختم ہوتی ہے، اسے مروہ کہتے ہیں۔ یہ بھی تعمیری اضافہ جات کے باعث اب زمین میں چھپ چکی ہے۔ یہاں بھی اب قبلہ رخ دالان اور سیڑھیاں ہیں۔ صفا سے مروہ کو جاتے ہوئے بائیں ہاتھ مسجد حرام کا احاطہ ہے۔