سوال : عرفات کسے کہتے ہیں؟

694
0
Share:

جواب : میدانِ عرفات ایک بہت بڑا میدان ہے، جو منیٰ سے تقریبًا 11 کلومیٹر دور ہے۔ یہاں پر حج کا خطبہ دیا جاتا ہے۔ یہ اُس یادگار ملاقات کی علامت بھی ہے، جو حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا علیھا السلام کے درمیان جنت سے نکالے جانے اور طویل عرصہ کی جدائی کے بعد اس میدان میں ہوئی، جس میں انہوں نے ایک دوسرے کو پہچان لیا۔ اس پہچان کی وجہ سے اس کو میدانِ عرفات کہا جاتا ہے۔ اس میدان کی حدود چاروں طرف سے متعین ہیں اور اب حکومت سعودیہ نے ان حدود پر نشانات لگوا دیئے ہیں۔ تاکہ وقوف عرفات جو حج کا رکن اعظم ہے، اس سے باہر نہ ہو۔

Share: