سوال : مسجدِ نَمرہ کسے کہتے ہیں؟
جواب : میدانِ عرفات کے بالکل کنارے پر ایک عظیم مسجد ہے، جسے مسجد نمرہ کہتے ہیں، اس کا کچھ حصہ عرفات کے اندر اور کچھ حصہ عرفات سے خارج ہے۔ اس حصہ میں بڑے بڑے بورڈ لگا دیئے ہیں۔ تاکہ کوئی شخص مسجد کے اس حصے میں قیام نہ کرے۔ کیونکہ اس حصے میں قیام کرنا وقوف عرفات کے لئے کافی نہیں۔ حج کا خطبہ اسی مسجد میں دیا جاتا ہے۔ اسے مسجد ابراہیم بھی کہتے ہیں۔