سوال: مَشْعَر حرام کسے کہتے ہیں؟

625
0
Share:

جواب : مَشْعَرِ حرام اس خاص مقام کا نام ہے جو مزدلفہ کی دو پہاڑیوں کے درمیان ہے اور خود سارے مزدلفہ کو بھی مشعر حرام کہتے ہیں۔ قرآن حکیم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا :

فَاِذَآ اَفَضْتُمْ مِّنْ عَرَفٰتٍ فَاذْکُرُوا ﷲَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ.

(البقرة، 2 : 198)

’’پھر جب تم عرفات سے واپس آؤ تو مشعرِ حرام (مُزدلفہ) کے پاس ﷲ کا ذکر کیا کرو۔‘‘

مزدلفہ میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقوف کی جگہ گنبد بنا دیا گیا تھا، آج کل یہاں ایک مسجد ہے، جسے مسجد مشعر حرام کہا جاتا ہے۔ مزدلفہ کا پہاڑ جبل قزح مشعر حرام ہے۔

Share: