سوال : مسجد خیف کسے کہتے ہیں؟
جواب : مسجد خیف منیٰ کی مشہور اور بڑی مسجد کا نام ہے۔ خیف وادی کو کہتے ہیں، اس پر ہشت پہلو قبہ ہے، اس قبہ کی جگہ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہاں بہت سے پیغمبروں نے نمازیں ادا فرمائی ہیں۔
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مسجدِخیف میں ستر انبیاء علیہم السلام نے نماز ادا کی۔
(حاکم، المستدرک، 2 : 653، رقم : 4169)