سوال: حج کس سن ہجری میں فرض ہوا؟
جواب: حج 9 ہجری میں فرض ہوا۔ یہ اسلام کا ایک اہم رکن ہےاس کا فرض ہونا قطعی اور یقینی ہے۔ جو اس کی فرضیت کا انکار کرے وہ کافر ہو جاتا ہے اور استطاعت کے باوجود اس کی ادائیگی میں تاخیر کرے وہ گناہگار ہے اور اس کو ترک کرنے والا فاسق اور عذاب جہنم کا سزاوار ہے۔