سوال: صاحبِ استطاعت ہونے کے باوجود اگر کوئی شخص حج نہ کرے تو اس کے لئے کیا وعید ہے؟
جواب: صاحب استطاعت ہونے کے باوجود اگر کوئی شخص حج نہ کرے تو ایسے شخص کے بارے میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سخت وعید فرمائی ہے
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
’’جس شخص کو فریضہ حج کی ادائیگی میں کوئی ظاہری ضرورت یا کوئی ظالم بادشاہ یا روکنے والی بیماری (سخت مرض) نہ روکے اور وہ پھر (بھی) حج نہ کرے اور (فریضہ حج کی ادائیگی کے بغیر) مر جائے تو چاہے وہ یہودی ہو کر مرے یا عیسائی ہو کر (اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔‘‘
(ترمذی، السنن، کتاب الحج، باب ماجاء فی التغليظ فی ترک الحج، 3: 176)