سوال: حجاجِ کرام کے لئے حرمین شریفین میں کن چند ابتدائی تعارفی جملوں کا جاننا ضروری ہے؟

536
0
Share:

جواب: حجاج کرام کے لئے حرمین شریفین میں درج ذیل چند ابتدائی تعارفی جملوں کا جاننا ضروری ہے:

اردو عربی
السلام علیکم اَلسَّلَامُ عَلَيْکُمْ
وعلیکم السلام وَعَلَيْکُمُ السَّلَامُ
َآپ کیسے ہیں؟ کَيْفَ الاَحْوَال؟ کَيْفَ حَالُکَ؟
میں ٹھیک ہوں اَلْحَمْدُِاللہ، اَنَا بِخَيْر
آپ کون ہیں؟ مَنْ اَنْتَ؟
میں پاکستانی ہوں اَنَا بَاکِسْتَانِيٌّ
آپ کا آنا مبارک ہو اَہلًا وَسَہلًا وَّمَرْحبًا
آپ کا کیا نام ہے؟ مَا اسْمُکَ؟
میرا نام ۔۔۔۔۔۔۔ہے اِسْمِيْ
کیا آپ اکیلے ہیں؟ ہلْ اَنْتَ وَاحِدٌ؟
میں اکیلا آیا ہوں جِئْتُ وَاحِدًا
کیا آپ کے ساتھ کوئی دوست ہے؟ ہلْ مَعَکَ رَفِيْقٌ؟
میرے ساتھ ایک دوست بھی ہے مَعِی رَفِيْقٌ
اب آپ کا کیا ارادہ ہے؟ الآن مَاذَا تُرِيْدُ؟
میں راستہ بھول گیا ہوں اِنِّي نَسِيْتُ الطَّرِيْقَ
مجھے راستہ بتائیے اِہْدِنِي الطَّرِيْقَ / دُلَّنِي عَلَی الطَّرِيْقِ
آپ کہاں جا رہے ہیں؟ اَيْنَ تَذْہبُ؟
میں مدینہ منورہ جا رہا ہوں اَذْہبُ اِلَی الْمَدِيْنَةِ الْمُنَوَّرَةِ
آپ کا معلم کون ہے؟ مَنْ مُعَلِّمُکَ؟
معلم کا دفتر کدھر ہے؟ اَيْنَ مَکْتَبُ الْمُعَلِّمِ؟
مجھے پیاس ہے اَنَا عَطْشَانُ
پانی لائیے جِبْ مَاء
مجھے بھوک ہے اَنَا جَائِع
کیا آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہے؟ ہلْ تَشْتَھِيْ شَيْئًا
میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں؟ کَيْفَ اَنْصُرُکَ؟
ہوٹل کہاں ہے؟ اَيْنَ مَطْعَمْ؟
آپ کے پاس کھانے کو کیا ہے؟ مَاذَا عندَکَ لِلْطَّعَامِ؟
کیا ٹھنڈا پانی ہے؟ ہلِ الْمَائُ الْبَارِدُ مَوْجُوْدٌ؟
مجھے چائے چاہیے اَشْتَھِيْ الشَّاءَ
سالن مزیدار ہے اَلادَامُ لَذِيْذٌ
آپ کی مہربانی شُکْرًا لَّکَ
اللہ آپ کو جزائے خیر دے جَزَاکَ اللہ خَيْرًا
آپ سے مل کر خوشی ہوئی اَنَا مَسْرُورٌ بِلِقَائِکَ
آپ مجھے کب ملیں گے؟ مَتَی تُقَابِلُنِي؟
میں آپ سے کل ملوں گا اُقَابِلُکَ غَدَاً
خدا حافظ فِی اَمَانِ اللہ
ڈاک، تار، فون وغیرہ سے متعلق فقرے
اردو عربی
مجھے ایک ریال دیں اَدِّنِي رِيَالًا
یہ رجسٹرڈ ہے یا غیر رجسٹرڈ؟ ہذَا مُسَجَّلٌ امْ غَيْرُ مُسَجَّلٍ؟
میں ٹیلی فون کرتا چاہتا ہوں انِّی اُرِيْدُ الاتِّصَالَ بِالْہاتِفِ
ٹیلی فون کہاں ہے؟ اَيْنَ التِّلْفُون؟
ٹیلی فون بند نہ کریں لاَ تَقْطَعِ التِّلْفُوْنَ
تار گھر کہاں ہے؟ اَيْنَ الْبَرْقِيَّۃ؟
تار کہاں سے دی جاتی ہے؟ مِنْ اَيْنَ اَسْحَبُ الْبَرْقِيَّةَ؟
خرید و فروخت میں استعمال ہونے والے جملے
اردو عربی
بڑا بازار کدھر ہے؟ اَيْنَ السُّوْقُ الکبير؟
جنرل سٹور کدھر ہے؟ اَيْنَ الْبَقَّالَةُ؟
اس کی قیمت کیا ہے؟ بِکَمْ ہذَا؟
اس کی قیمت بہت زیادہ ہے ہذَا غَالٍ جِدًّا
آخری قیمت کیا ہو گی؟ مَا ہوَ الثَّمَنُ النِّہائِيُّ؟
اس کے علاوہ کوئی اور دکھاؤ؟ اجْلِبْ شَيْئًا آخَرَ
ان تینوں کو باندھ دو لُفَّ ہذِہ الثَّلاَ ثَةَ
کُل کیا بنا؟ کَمْ جُمْلَةُ الْحِسَابِ؟
ٹیکسی وغیرہ کرایہ پر لینے میں مددگار جملے
اردو عربی
ڈرائیور رکیئے! قِفْ يَا سَائِقُ
بیت الحرام تک کیا لو گے؟ کَمْ تَاْخُذُ لِبَيْتِ الْحَرَامِ؟
ہم پانچ افراد ہیں نَحْنُ خَمْسَةُ نَفَر
آئیے، بیٹھ جائیں تَعَالْ، اِجْلِسْ
یہاں اتار دیں ہہنَا نَزِّلْ
ہمارا سامان اتار دو نَزِّلْ سَلْعَتَنَا
اس جگہ کا نام کیا ہے؟ مَا اسْمُ ہذَا الْمَحَلِّ؟
آپ یہاں سے کب چلیں گے؟ مَتَی تَمْشِي مِنْ هُنَا؟
میں کل روانہ ہوں گا اَنَا اُسَافِرُ بُکْرَةً۔

Share: