سوال: حج کی نیت کس طرح کی جائے؟
جواب: احرام باندھ کر حج کی نیت اس طرح کی جائے:
اللّٰهُمَّ اِنِیّ اُرِیْدُ الحَجَّ فَیَسِّرْهُ لِی وَتَقَبَّلَهُ مِنِّیْ.
’’اے اللہ میں نے حج کا ارادہ کیا ہے اسے میرے لئے آسان فرما دے اور میری طرف سے قبول فرما لے۔‘‘
حصکفی، الدر المختار، کتاب الحج، 2: 482
کاسانی، بدائع الصنائع، 1: 199
حج قران کی نیت کرتے وقت لَبَّیْکَ بِالْعُمْرَةَ وَالْحَجَّ اور تمتع میں لَبَّیْکَ بِالْعُمْرَةَ اور اِفراد میں لَبَّیْکَ بِالْحَجَّ کہیں۔ نیت کرنے کے بعد ایک بار تلبیہ کہنا فرض ہے اور تین بار کہنا سنت یا مستحب ہے۔ تلبیہ اونچی آواز سے کہیں لیکن چیخ چیخ کر نہ کہیں۔