سوال: حج کے فرائض کیا ہیں؟
جواب: حج کے فرائض درج ذیل ہیں:
احرام باندھنا شرط ہے۔
وقوف عرفہ یعنی نویں ذوالحجہ کے آفتاب ڈھلنے سے دسویں کی صبح صادق سے پہلے تک کسی وقت ’’عرفات‘‘ میں ٹھہرنا۔
طواف زیارت کا اکثر حصہ یعنی چار پھیرے، یہ دونوں چیزیں یعنی عرفہ کا وقوف (ٹھہرنا) اور طوافِ زیارت حج کے ارکان ہیں۔
نیت کرنا۔
ترتیب یعنی پہلے احرام باندھنا پھر عرفہ میں ٹھہرنا پھر طوافِ زیارت ہر فرض کا اپنے وقت پر ادا کرنا۔
مکان یعنی وقوف۔ عرفہ میدان عرفات کی زمین میں ہونا سوائے ’’بطن عرفہ‘‘ (میدان عرفات میں ایک نالے کا نام ہے) اور طواف کا مکان مسجد الحرام ہے۔