سوال : حج کے فرض ہونے کی شرائط کیا ہیں؟

747
0
Share:

جواب: حج کے فرض ہونے کی آٹھ شرائط ہیں۔ جب تک وہ سب نہ پائی جائیں حج کی ادائیگی لازم نہیں۔

مسلمان ہونا۔ (کافر پر حج لازم نہیں)
دار الحرب میں ہو تو یہ بھی ضروری ہے کہ جانتا ہو کہ حج اسلام کے فرائض میں سے ہے۔
بالغ ہونا یعنی نابالغ پر حج فرض نہیں
عاقل ہونا یعنی مجنون پر حج فرض نہیں۔
آزاد ہونا یعنی لونڈی اور غلام پر حج فرض نہیں۔
تندرست ہونا یعنی حج پر جا سکے اور اس کے اعضاء سلامت ہوں۔ بینا ہو لہٰذا معذور، اپاہج، فالج والا اور جس کے پاؤں کٹے ہوں یا اس بوڑھے پر جو خود سواری پر نہ بیٹھ سکتا ہو حج فرض نہیں۔ یوں ہی نابینا پر بھی حج فرض نہیں اگرچہ ہاتھ پکڑ کر چلنے والا اسے ملے۔ ان سب پر یہ بھی ضروری نہیں کہ کسی کو بھیج کر اپنی طرف سے حج ادا کرادیں۔
سفر کے خرچ کا مالک اور سواری کی قدرت رکھتا ہو یعنی سواری کا مالک ہو یا اس کے پاس اتنا مال ہو کہ سواری کرایہ پر لے سکے۔
حج کا وقت یعنی حج کے مہینوں میں تمام شرائط پائی جائیں۔

Share: