سوال: صحتِ ادا کی شرائط کیا ہیں؟

463
0
Share:

جواب: صحت ادا کی نو شرائط ہیں اگر یہ نہ پائی جائیں تو حج صحیح نہیں ہو گا:

مسلمان ہو
احرام (یعنی احرام کے بغیر حج نہیں ہو سکتا)
حج کا وقت یعنی حج کے لئے جو وقت شریعت کی طرف سے معین ہے اس سے پہلے حج کے افعال ادا نہیں ہوسکتے
افعالِ حج کی جگہوں پر افعالِ حج ادا کرنا مثلاً طواف کی جگہ مسجد حرام ہے۔ وقوف کی جگہ میدان عرفات و مزدلفہ ہے کنکریاں مارنے کی جگہ منیٰ ہے اگر یہ کام دوسری جگہ کرے گا تو یہ افعال ادا نہیں ہوں گے
تمیز کرنا، اتنا چھوٹا بچہ جو کسی چیز کی تمیز نہ کر سکتا ہو اس کا حج صحیح نہیں۔
صاحب عقل ہو اس لئے کہ مجنوں اور دیوانے کا حج صحیح نہیں۔
حج کے فرائض کو ادا کرنا جس نے حج کا کوئی فرض چھوڑ دیا اس کا حج صحیح نہیں ہوگا۔
احرام کے بعد اور عرفات میں وقوف سے پہلے جماع نہ کرنا، اگر کیا تو حج باطل ہو جائے گا۔
جس سال احرام باندھا اسی سال حج لازم ہو گا۔ اگر اس سال احرام باندھ کر اسی احرام سے آئندہ سال حج کرنے کا ارادہ کرے تو یہ حج صحیح نہیں ہو گا۔

Share: