سوال: احرام کی سنن کیا ہیں؟

440
0
Share:

جواب: احرام کی سنن درج ذیل ہیں:

احرام حج کا، حج کے مہینہ میں باندھنا، اس سے پہلے احرام باندھنا مکروہ ہے بخلاف عمرہ کے احرام کے۔ عمرہ کا احرام کسی وقت پر موقوف نہیں جب چاہے باندھا جا سکتا ہے۔
احرام کو اپنے شہر کے میقات سے باندھنا، اگر دوسرے شہر کے میقات سے باندھا تو خلاف سنت ہوا۔
احرام کے لئے غسل کرن
دو کپڑے، ازار اور چادر پہنن
احرام سے پہلے خوشبو لگان
احرام باندھ کر دو رکعت نماز ادا کرنا مگر وقت مکروہ میں نہ ہو
لبیک ان الفاظ میں کہنا جو حدیث مبارکہ میں مروی ہیں، ان الفاظ سے نہ کم کرے اور نہ زیادہ اور نہ لبیک کے درمیان الفاظ بڑھائے البتہ آخر میں بڑھا سکتا ہے۔
لبیک کی تکرار ہر دفعہ تین بار کرن
مرد کا بلند آواز سے اور خواتین کا آہستہ آواز سے لبیک کہیں۔

Share: