سوال : حالتِ احرام میں کون سے اُمور ممنوع ہیں؟

465
0
Share:

جواب: حالتِ احرام میں عازمین حج و عمرہ پر بعض ایسی چیزیں ممنوع ہوجاتی ہیں جو عام حالات میں جائز ہوتی ہیں:

شکار کرنا، شکاری کی مدد کرنا، شکار کی طرف اشارہ کرنا۔
حدودِ حرم میں درخت، گھاس، پودے وغیرہ کاٹنا یا مکھی، مچھر، جوں وغیرہ مارنا۔
جسم سے کوئی بال توڑنا یا کاٹنا یا ناخن وغیرہ تراشنا/ترشوان
سلے ہوئے کپڑے پہننا مثلاً قمیص، شلوار یا ٹوپی وغیرہ
خوشبو کا استعمال کرنا خواہ کسی طریقے سے بھی ہو مثلاً خوشبودار صابن سے نہانا یا خوشبودار سرمہ لگانا یا کھانے پینے کی اشیاء میں خوشبو کا استعمال مثلاً کسٹرڈ، اچار، چٹنی اور شربت وغیرہ اسی طرح خوشبو دار تمباکو اور پانی بھی اسی حکم میں آتے ہیں۔
مرد کے لئے سر اور چہرے کا چھپانا اور عورت کے لئے چہرے پر کپڑے کا مس ہونا (البتہ عورت کے لئے سر ڈھانپنا ضروری ہے)۔
میاں بیوی کا ازدواجی تعلقات قائم کرنا، جنسی گفتگو کرنا، چاہے وہ گفتگو اپنی بیوی سے ہی کیوں نہ ہو۔ علاوہ ازیں ایسے قول و افعال جس سے طبیعت میں ہیجان پیدا ہو

Share: