سوال: طواف کے واجبات کیا ہیں؟
جواب: طواف کے واجبات درج ذیل ہیں:
جنابت سے پاک ہونا
حیض و نفاس سے پاک ہونا
باوضو ہونا
سترِ عورت کا ہونا۔ یعنی اعضائے ستر میں سے کسی عضو کا چوتھائی حصہ کھلا نہ رہنا۔
جو شخص پیدل چلنے پر قادر ہو اس کا پیدل چلنا اور جو شخص پیدل چلنے پر قادر نہ ہو تو اس کا ویل چیئر پر طواف کرنا۔ داہنی طرف سے طواف شروع کرنا یعنی حجر اسود سے دروازے کی طرف anti clockwise چلنا۔
حطیم کو شامل کرکے طواف کرنا یعنی حطیم کے باہر سے چکر پورا کرے، حطیم کے اندر سے نہ گزرے۔
پورا طواف کرنا یعنی سات چکر پورے کرنا۔
یاد رہے واجبات کا حکم یہ ہے کہ اگر مندرجہ بالا واجبات میں سے کوئی واجب چھوٹ گیا تو طواف کا اعادہ واجب ہوگا اور اگر اعادہ نہ کیا تو اس کا کفارہ ادا کرنا واجب ہوگا۔ کفارہ یہ ہے کہ ایک بکری کو ذبح کیا جائے۔