سوال: طواف کی سنن کیا ہیں؟
جواب: طواف کی سنن درج ذیل ہیں:
اضطباع یعنی دایاں کندھا ننگا کرنا
طواف کے پہلے تین چکروں میں رمل کرنا
آخری چار چکروں میں رمل نہ کرنا
حجر اسود کا استلام کرنا یعنی بوسہ دینا یا ہجوم کی وجہ سے ہاتھ لگا کر یا اشارہ کرکے چوم لینا یعنی حجر اسود کے بالمقابل آکر دونوں ہاتھوں کو اٹھا کر اللہ اکبر پڑھے اور لا الہ الا اللہ واللہ اکبر پڑھے یہ اشارہ ہے۔
حجر اسود سے طواف کے ہر چکر کی ابتدا کرنا
طواف کے اختتام پر اور سعی شروع کرنے سے قبل حجر اسود کا استلام کرنا
لگا تار تمام چکر پے در پے لگانا
ہر اس عمل سے بچنا جو خشوع و خضوع کے خلاف ہو۔