سوال : حالتِ طواف میں کون سے اُمور مکروہ ہیں؟
جواب: حالتِ طواف میں درج ذیل امور مکروہ ہیں:
طواف کے دوران فضول، غیر ضروری اور بے فائدہ بات چیت کرنا
خرید و فروخت کرنا یا خرید و فروخت کے متعلق گفتگو کرنا
ذکر یا دعا بلند آواز سے کرنا
ناپاک کپڑوں میں طواف کرنا
جس طواف میں رمل اور اضطباع سنت ہے، اس طواف میں رمل اور اضطباع کو بلا عذر ترک کرنا
حجر اسود کا استلام نہ کرنا
حجر اسود کے بالمقابل آئے بغیر ہاتھ اٹھانا
طواف کرتے ہوئے ارکان بیت اللہ پر یا کسی اور جگہ دعا کے لئے کھڑا ہونا
خطبہ کے وقت طواف کرنا
فرض نماز کی تکبیر واقامت ہونے کے وقت طواف شروع کرنا
طواف کی حالت میں دعا کے لئے ہاتھ اٹھانا یا نماز کی طرح ہاتھ باندھنا