سوال : سعی کے واجبات کیا ہیں؟

429
0
Share:

جواب: سعی کے واجبات یہ ہیں:

سعی کے پھیروں میں سات پھیرے کرنا، اگر تین یا کم پھیرے چھوڑے تو ہر پھیرے کے عوض صدقہ لازم آئے گا۔
پیدل چل کر سعی کرنا مگر معذور کے لئے سواری جائز ہے اگر سواری پر بلاعذر سعی کرے گا تو دم لازم آئے گا۔ اسی طرح اگر کسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر گھسیٹتا ہوا چلا تو دم لازم آئے گا مگر عذر کے ساتھ کیا تو کچھ لازم نہیں۔
صفا سے ابتداء کرنا۔
عمرہ کی سعی میں بحالت احرام ہونا۔

Share: