سوال : سعی کی سنن کیا ہیں؟
جواب: سعی کی سنن یہ ہیں:
طواف سے فارغ ہو کر فوراً سعی کرنا البتہ تھکان وغیرہ کے عذر سے تھوڑی دیر راحت حاصل کرنے کے لئے وقفہ کرنے میں مضائقہ نہیں۔
صفا اور مروہ پہ چڑھنا اتنا چڑھنا سنت ہے جہاں سے بیت اللہ شریف نظر آ جائے۔
قبلہ رو ہو کر کندھوں تک ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا۔
حمد و ثناء، تکبیر و تہلیل اور درود شریف پڑھ کر اپنے لئے اور سب مسلمانوں کے لئے دعا کرنا۔
دو سبز ستونوں، جو صفا اور مروہ کے درمیان نصب ہیں، (انہیں مِیْلَیْن اَحْضَرَیْن کہتے ہیں) سعی کرتے ہوئے دوڑنا۔ یہ سنت ان لوگوں کے لئے ہے جو بآسانی دوڑ سکتے ہیں جبکہ کمزور یا ضعیف افراد کے لئے نہیں۔
پھیروں کو پے در پے ادا کرنا، ان سات پھیروں کے درمیان وقفہ نہ کرنا اگر بغیر عذر وقفہ کیا تو ازسرنو ادا کرنے ہوں گے۔
سعی کی نیت کرنا سنت ہے۔