سوال : سعی کے دوران کون سے اُمور مکروہ ہیں؟
جواب: سعی کے دوران درج ذیل امور مکروہ ہیں:
بلا عذر سواری پر بیٹھ کر سعی کرنا۔
پھیروں کے درمیان فرق اور تاخیر کثیر کرنا۔
خرید و فروخت کرنا۔
ایسا کلام کرنا جو دعا اور ذکر سے غفلت میں ڈالے۔
صفا اور مروہ پر چڑھنے کو ترک کرنا۔
مِیْلَیْن احضَرَیْن کے درمیان نہ دوڑنا۔
طواف کے بعد بلاعذر بہت تاخیر سے سعی کرنا۔
ستر عورت کا نہ ہونا۔
چکروں کے درمیان زیادہ دیر رکنا مکروہ ہے مگر قلیل وقفہ کرنا جائز ہے جیسے پانی وغیرہ پینے کے لئے تھوڑا سا وقفہ کرنا یا کثیر وقفہ بوجہ عذر ہو یا نماز فرض یا نماز جنازہ کے لئے جانا یہ بھی جائز ہے ان سے فارغ ہو کر سعی کو مکمل کر لے۔