سوال: وقوفِ عرفات کی صحت کی کیا شرائط ہیں؟
جواب: وقوف عرفات کی صحت کی شرائط یہ ہیں:
اسلام
احرام حج، لہٰذا عمرہ کے احرام کے ساتھ وقوف حج صحیح نہیں ہو گا
وقوف کا عرفات میں ہونا شرط ہے لہٰذا بطن عرفہ میں اگر کسی نے وقوف کیا تو اس کا وقوف صحیح نہیں ہو گا کیونکہ وہ عرفات میں داخل نہیں ہے۔
وقت میں ہونا، یعنی اس وقت عرفہ کے دن زوال شمس سے یوم نحر کے طلوع فجر صادق تک ہے۔
اپنی جگہ اور اپنے وقت میں ایک ساعت کا وقوف ہونا خواہ نیت ہو یا نہ ہو، خواہ وہ سوتا ہو یا جاگتا ہو، خواہ بے وضو ہو یا باوضو، عورت حیض و نفاس کی حالت میں ہو یا پاک، بہرحال ایک ساعت کا یہاں ہونا فرض ہے۔