سوال: عرفہ کے دن وقوف کے واجبات کیا ہیں؟
جواب: عرفہ کے دن وقوف کے واجبات یہ ہیں:
9 ذوالحجہ کو زوال سے سورج غروب ہونے تک میدان عرفات میں حاضر رہنا۔
9 اور 10 ذوالحجہ کی درمیانی رات ’’عرفات‘‘ سے واپسی کے بعد مزدلفہ میں رات گزارنا۔
10 ذوالحجہ کی تاریخ کو (منیٰ پہنچ کر) ’’جمرہ عقبہ‘‘ کو کنکر مارنا۔
جمرہ عقبہ کو کنکر مارنے کے بعد دس تاریخ کو ہی قربانی کرنا اور بال کاٹن
ذوالحجہ کی گیارہ، بارہ، تیرہ کی تین راتیں منیٰ میں گزارنا سنت ہے، اگر کسی کو جلدی ہو تو کم از کم گیارہ اور بارہ کی دو راتیں ضرور منیٰ میں رہے۔
مذکورہ ایام تشریق یا دو دنوں میں روزانہ زوال کے بعد تینوں جمرات کو کنکریاں مارنا۔