سوال : رمی کن ایّام میں کس جمرہ پر کی جائے؟

1021
0
Share:

جواب: رمی کے چار دن ہیں: پہلا دن یعنی 10 ذوالحجہ کو فقط ایک جمرہ عقبہ پر رمی کرنا ہو گی، دوسرا دن 11 ذوالحجہ کو جمرہ اولی، جمرہ وسطی، جمرہ عقبہ تینوں پر رمی کرنا ہو گی، تیسرے دن یعنی 12 ذوالحجہ کو بھی انہی تینوں جمرات پر رمی ہو گی، چوتھے روز یعنی 13 ذوالحجہ کو بھی تینوں جمرات پر رمی ہو گی بشرطیکہ اس روز منیٰ میں قیام ہو۔

Share: