سوال : عمرہ میں ترتیب سے سرانجام دیئے جانے والے اُمور کون سے ہیں؟
جواب: عمرہ میں سرانجام دیئے جانے والے اُمور درج ذیل ہیں:
احرام باندھنا:
غسل کر کے حل یا میقات سے احرام باندھے کیونکہ یہ عمرہ کی لازمی شرط ہے۔
طواف کی نیت کرنا:
حجر اسود کے سامنے کھڑے ہو کر طواف کی نیت کریں
طواف کعبۃ اللہ:
خانہ کعبہ کے گرد سات چکر لگائیں
ملتزم پر دعا کرنا:
خانہ کعبہ کی چوکھٹ اور حجر اسود والے کونے کے درمیان پانچ فٹ جگہ ہے اسے ملتزم کہتے ہیں یہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
مقام ابراہیم پر دو رکعت نماز واجب الطواف ادا کرنا:
اگر بھیڑ ہو تو مسجد الحرام میں جہاں جگہ ملے ادا کر لیں
آب زم زم پینا:
حرم پاک میں جگہ جگہ آب زمزم کے کولر رکھے ہوئے ہیں ان میں سے آب زمزم کھڑے ہو کر تین سانسوں میں خوب سیر ہو کر پئیں
سعی صفا و مروہ کرنا:
صفا، مروہ دو پہاڑوں کے درمیان سات چکر لگائیں
حلق یا قصر کروانا:
حلق سے مراد سر منڈانا اور قصر سے مراد پورے سر کے بال انگلی کی پور کے برابر کٹوانا اور خواتین صرف سر کے بال بقدر ایک پور کٹوائیں۔
اِس کے بعد آپ احرام کی پابندیوں سے آزاد ہیں، الحمد اللہ آپ کا عمرہ مکمل ہو گیا۔