سوال : حج کے پانچ دنوں (8 ذوالحجہ تا 12 ذوالحجہ) تک سرانجام دیئے جانے والے اُمور کی ترتیب کیا ہو گی؟
جواب: حج کے پانچ دنوں تک سرانجام دیئے جانے والے اُمور درج ذیل ہیں:
8 ذوالحجہ
غسل یا وضو کریں
حج کرنے کی نیت کریں
نمازِ فجر کے بعد احرام باندھیں
دو رکعت نماز مقام ابراہیم کے قریب ادا کریں
آب زمزم پئیں
ظہر سے پہلے منیٰ کے لئے روانہ ہو جائیں
تلبیہ کثرت سے پڑھتے رہیں۔
منیٰ میں نمازِ ظہر، عصر، مغرب اور عشاء ادا کریں
منیٰ میں تمام رات قیام کریں
حج کا پہلا دن مکمل ہو گی
9 ذوالحجہ
نماز فجر منیٰ میں ادا کرنے کے بعد میدان عرفات جائیں۔ (اگر کسی وجہ سے 9 ذوالحجہ کے دن یا اس رات بھی کوئی عازم حج یہاں پہنچنے سے رہ جائے تو اس کا حج نہیں ہو گا)
میدان عرفات میں نمازِ ظہر اور عصر ادا کریں
سورج غروب ہونے تک میدان عرفات میں رہیں
میدان عرفات میں نماز مغرب ادا نہ کریں
سورج غروب ہونے کے بعد مزدلفہ جائیں
نمازِ مغرب اور عشاء مزدلفہ میں ایک ساتھ ملا کر ادا کریں
70 کنکریاں اکٹھی کریں
تمام رات مزدلفہ میں قیام کریں
حج کا دوسرا دن مکمل ہو گی
10 ذوالحجہ
نماز فجر امام کے ساتھ مزدلفہ میں باجماعت ادا کریں اگر ممکن نہ ہو تو انفرادی ادا کریں۔
سورج نکلنے کے بعد منیٰ جائیں
جمرہ عقبہ (بڑے شیطان) کو سات کنکریاں ماریں
رمی سے فارغ ہونے کے بعد جانور کی قربانی کریں
قربانی کے بعد سر منڈائیں یا بال کٹوائیں لیکن عورتیں قصر ہی کروائیں یعنی ایک پور کے برابر بال کٹوا دیں
احرام کھول دیں
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں جائیں
طواف زیارت کریں
دو رکعت نماز مقام ابراہیم کے قریب ادا کریں
آب زمزم پئیں
صفا اور مروہ کے درمیان سعی کریں
مکہ مکرمہ میں قیام نہ کریں بلکہ واپس منیٰ جائیں
حج کا تیسرا دن مکمل ہو گی
11 ذوالحجہ
زوال کے بعد تینوں جمرات پر جا کر سات سات کنکریاں ماریں اور رمی جمرہ اولیٰ (چھوٹے شیطان) سے شروع کریں پھر جمرہ وسطیٰ (درمیانے شیطان) پر جائیں پھر جمرہ عقبہ (بڑے شیطان) پر جائیں
عبادت کے لئے منیٰ میں قیام کریں
حج کا چوتھا دن مکمل ہو گی
12 ذوالحجہ
زوال کے بعدتینوں جمرات پر جا کر سات سات کنکریاں ماریں
سورج غروب ہونے سے پہلے مکہ مکرمہ جائیں
الوداعی طواف ادا کریں
الحمد اللہ! آپ کا حج مکمل ہو گی
اب آپ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی حاضری کیلئے تشریف لے جائیں۔
نوٹ: اگر کسی بیماری یا عارضہ کے سبب 12 ذوالحجہ کو نماز مغرب سے قبل منیٰ سے روانہ نہ ہو سکے تو 13 ذوالحجہ کو بقیہ 21 کنکریاں مار کر پھر روانہ ہوں۔