سوال : اگر کوئی شخص بغیر احرام باندھے میقات سے گزر جائے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

353
0
Share:

جواب : اگر کوئی شخص بغیر احرام باندھے میقات سے گزر جائے تو وہ گنہگار ہوگا اور دَم دینا واجب ہوگا، لیکن اگر وہ شخص پانچ میقاتوں میں سے جس میقات پر آسانی سے لوٹ سکتا ہے، واپس آئے اور احرام باندھ لے تو پھر اس سے دَم بھی ساقط ہو جائے گا۔

Share: