سوال : کیا حالتِ احرام میں مردوں کے لئے موزے، بوٹ یا جوتے پہننا جائز ہے؟

404
0
Share:

جواب : جی نہیں، حالتِ احرام میں مردوں کے لئے موزے، بوٹ یا جوتے پہننا جائز نہیں، اگر کسی (مرد) نے جوتے یا موزے پورے چار پہر پہنے تو اس پر دَم اور اگر اس سے کم پہنے تو صدقہ واجب ہے۔ البتہ حالتِ احرام میں مردوں کے لئے ایسا جوتا پہننا جائز ہے جس سے پاؤں کی اوپر والی ہڈی ڈھکی ہوئی نہ ہو، پاؤں کی انگلیاں اور ایڑی ڈھانپنے میں کوئی حرج نہیں۔

Share: