سوال : اگر کسی شخص نے طوافِ زیارت، طوافِ قدوم، طوافِ وداع کے تین یا اس سے کم چکر بغیر وضو کے لگائے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب : اگر کسی نے طواف زیارت، طواف قدوم، طواف وداع کے تین یا اس سے کم چکر بغیر وضو کے لگائے تو ہر پھیرے کے بدلہ میں ایک صدقہ یعنی نصف صاع گندم یا ایک صاع جو، منقیٰ یا کھجور دینا واجب ہے، لیکن اگر ان سب صورتوں میں وضو کر کے اس طواف کا اعادہ کر لیا تو کفارہ ساقط ہو گیا۔