سوال : اگر کسی نے عمرہ کا طواف بے وضو کیا تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

Share:

جواب : عمرہ کا طواف اگر کسی نے بے وضو کیا تو ایک دَم دینا لازمی ہے۔ لیکن اگر وضو کر کے اس کا اعادہ کر لے یعنی دوبارہ باوضو طواف کر لے تو دَم ساقط ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ طواف عمرہ میں غلطی ہو جائے تو صدقہ یا بُدنہ لازم نہیں بلکہ دَم (قربانی) لازم ہے۔

Share: