سوال : عرفات میں ظہر اور عصر کے لئے اور مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کے لئے کتنی دفعہ اذان اور اقامت یعنی تکبیریں کہی جائیں؟
جواب : عرفات میں ظہر اور عصر کے لئے ایک اذان اور دو تکبیریں کہی جائیں اور مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز کے لئے ایک اذان اور ایک تکبیر کہی جائے۔ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز ایک اذان اور ایک تکبیر کے ساتھ ادا کرنے کے حوالے سے حضرت عبد ﷲ بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی ﷲ عنہما کے ساتھ مغرب کی تین رکعتیں اور عشاء کی دو رکعتیں پڑھیں۔ مالک بن حارث نے ان سے کہا یہ کیسی نماز ہے؟ فرمایا کہ میں نے ان دونوں نمازوں کو اسی جگہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک ہی اقامت سے پڑھا ہے۔