سوال : مزدلفہ میں دونوں نمازیں اکٹھا پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟
جواب : مزدلفہ میں دونوں نمازوں مغرب و عشاء کو ایک ہی اذان اور ایک ہی اقامت سے ادا کیا جاتا ہے۔ اذان و اقامت کے بعد پہلے مغرب کے تین فرض ادا کرنے ہوتے ہیں، پھر سلام پھیرتے ہی فوراً عشاء کے فرض پڑھتے ہیں، پھر مغرب کی سنتیں، اس کے بعد عشاء کی سنتیں اور وتر ادا کرتے ہیں۔