سوال : مزدلفہ میں واجب وقوف کا وقت کیا ہے اور وہاں کتنی دیر وقوف کرنا لازم ہے؟

453
0
Share:

جواب : مزدلفہ میں واجب وقوف کا وقت صبح صادق سے لے کر سورج نکلنے تک ہے۔ مقررہ وقت میں اگر کوئی یہاں سے ہو کر بھی گزر گیا تو وقوف ہو گیا، البتہ سنت یہ ہے کہ وقوف کو اتنا لمبا کیا جائے کہ صبح خوب روشن ہو جائے، پھر یہاں سے روانگی ایسے وقت میں ہونی چاہئے جب سورج نکلنے میں دو رکعت نماز کا وقت باقی رہ جائے۔

Share: