سوال : اگر کوئی شخص مزدلفہ میں وقوف نہ کر سکا تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

436
0
Share:

جواب : اگر کوئی شخص مزدلفہ میں وقوف نہ کر سکا تو اس پر دَم لازم آئے گا، لیکن اگر کمزور عورتیں یا چھوٹے بچے رش کے خوف سے وقت سے پہلے ہی منیٰ کو روانہ ہو گئے تو ان پر کوئی دَم نہیں۔

حضرت عبید ﷲ بن ابی یزید نے حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہما کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں ان لوگوں میں تھا، جن کو اپنے گھر والوں میں ضعیف شمار کر کے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلے ہی مزدلفہ روانہ کر دیا تھا۔

(ابو داؤد، السنن، کتاب الحج، باب التعجيل من جمع، 4 : 144، رقم : 1939)۔

Share: