سوال : کیا رمی کے لئے کنکریاں مسجد یا جمروں کے قریب سے جمع کرنا جائز ہے؟
جواب : رمی کے لئے کنکریاں مسجد یا جمروں کے قریب سے جمع کرنا مکروہ ہے، حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث مبارکہ ہے :
قُلْنَا : يَا رَسُوْلَ اﷲِ، هَذِهِ الْجَمَارُ الَّتِی يَرْمِيْ بِهَا کُلَّ عَامٍ فَتَحْتَبْ اَنَّهَا تَنْقَصَ؟ فَقَالَ : مَا تُقُبِّلَ مِنْهَا رَفَعَ وَلَوْلَا ذَلِکَ لَرَاَيْتَهَا أَمْثَالَ الْجِبَالِ
(دار قطنی، السنن، 2 : 300، رقم : 288)
’’ہم نے عرض کیا : یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیک وسلم! یہ کنکریاں جنہیں ہر سال پھینکا جاتا ہے، ہمیں لگتا ہے کہ یہ کم ہو رہی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ان میں سے جو مقبول ہوتی ہیں اٹھا لی جاتی ہیں، اگر ایسا نہ ہوتا تو تم انہیں پہاڑوں کی مانند دیکھتے۔‘‘
اس وجہ سے فقہاء کرام نے وہاں سے کنکریاں اٹھانا مکروہ قرار دیا ہے۔
(حصکفی، الدر المختار، 2 : 515)