سوال : سر پر پتلی مہندی یا خضاب لگانے کی صورت میں مرد اور عورت کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب : سر پر پتلی مہندی یا خضاب لگانے کی صورت میں مرد کے لئے یہ حکم ہے کہ اگر سر پر مہندی کا پتلا خضاب کیا کہ بال نہ چھپے تو ایک دَم یعنی ایک بکری ذبح کرے اور اگر گاڑھا خضاب لگایا کہ بال چھپ گئے اور چار پہر گزرے تو مرد پر دو دَم اور اگر چار پہر سے کم وقت گزرا تو ایک دَم اور ایک صدقہ (فطر کی مقدار) دینا لازم ہے۔
اسی طرح عورت نے سر پر مہندی لگائی تو ایک دَم اگرچہ مہندی سے سر کا چوتھائی حصہ کیوں نہ چھپا ہو، لیکن اگر چوتھائی حصہ سے کم ہو تو صدقہ فطر کے برابر صدقہ ادا کرنا لازم ہے۔