سوال : حج کے فرائض و واجبات یا سنن میں سے اگر کوئی فرض، واجب یا سنت چھوٹ جائے تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟

Share:

جواب : حج کے فرائض میں سے اگر ایک فرض بھی چھوٹ گیا تو حج ادا ہی نہیں ہوگا اور حج کے واجبات میں سے اگر کسی واجب کو چھوڑ دیا خواہ قصدًا چھوڑا یا سہوًا تو اس پر ایک قربانی لازم ہے اور اس کا حج باطل نہیں ہوگا۔

اور اسی طرح حج کی سنتوں میں سے اگر کوئی سنت چھوڑ دے تو اس سے نہ تو حج باطل ہوگا نہ قربانی لازم ہوگی البتہ حج کے ثواب میں کچھ کمی آجائے گی۔

Share: