سوال : کیا عورت خاوند کی اجازت کے بغیر حج ادا کر سکتی ہے؟

Share:

جواب : مرد کی طرح عورت پر بھی حج فرض ہے، اس لئے حج کی ادائیگی کے لئے شوہر کی اجازت ضروری نہیں۔ یہی درست ہے کہ یہ فریضہ فورًا ادا کیا جائے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

لَا طَاعَةَ بَشَرٍ فِيْ مَعْصِيَّةِ ﷲ.

(ابن ابی شيبه، المصنف، کتاب الجهاد، رقم : 33046)

’’ﷲ تعالیٰ کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہیں کرنی چاہیے۔‘‘

لہٰذا عورت کو چاہیے کہ جب اَسباب و سائل موجود ہوں تو فریضۂ حج ادا کرے۔

Share: