سوال : کیا دورانِ عدت عورت حج پر جا سکتی ہے؟

Share:

جواب : اگر عورت عدت میں ہے تو وہ عدت چھوڑ کر حج پر نہیں جا سکتی۔ قرآن حکیم میں ہے :

لَا تُخْرِجُوْهُنَّ مِنْم بُيُوْتِهِنَّ.

(الطلاق،65 : 1)

’’اور انہیں اُن کے گھروں سے باہر مت نکالو۔‘‘

لہٰذا عدت وفات کی ہو یا طلاق کی، عورت حج پر نہیں جا سکتی۔

Share: