سوال : کیا حج و عمرہ کے سفر میں شرعی اعتبار سے حیض روکنے کی دوائی کا استعمال جائز ہے؟

Share:

جواب : جی ہاں! خواتین اس مبارک سفر میں ایسے عارضہ سے بچنے کے لئے ادویات استعمال کر سکتی ہیں۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی ﷲ عنہما سے جب پوچھا گیا :

’’کیا عورت ایسی دوا استعمال کر سکتی ہے جس کی وجہ سے وہ واپسی تک حیض سے محفوظ رہے۔‘‘

انہوں نے فرمایا :

’’میں اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتا بلکہ فرمایا اس سلسلہ میں پیلو کا پانی مفید ہوتا ہے۔‘‘

Share: