سوال : اگر عورت حج کے دوران چہرے کا پردہ کرنے کے لئے کسی چیز یا پنکھے کا استعمال کرتی ہے تو ایسی صورت میں وہ چیز یا پنکھا ماتھے، ناک یا منہ کو مس کر لے تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟

Share:

جواب : حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : عورت حالتِ احرام میں نقاب اور دستانے نہ پہنے۔

(ترمذی، الجامع الصحيح، کتاب الحج، باب ما جاء فی مالأکوز للمحرم، 3 : 194-195، رقم : 833)

اگر عورت حج کے دوران چہرے کا پردہ کرنے کے لئے کسی چیز یا پنکھے کا استعمال کرتی ہے تو ایسی صورت میں اسے احتیاط کرنا ہوگی کہ جس چیز یا پنکھے وغیرہ سے وہ چہرہ ڈھانپ رہی ہے وہ ماتھے، ناک یا منہ کو مس نہ کرے کیونکہ چہرے کے ساتھ مس ہونے کی صورت میں اس عورت پر صدقہ فطر کے برابر صدقہ ادا کرنا واجب ہو گا۔

Share: