سوال : اگر عورت حالتِ احرام میں بال کاٹے تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟

Share:

جواب : اگر عورت حالتِ احرام میں پورے یا ایک چوتھائی سر کے بال انگلی کے ایک پور کے برابر کاٹے تو دَم یعنی بکری کی قربانی دے اور اس کے کم میں صدقہ یعنی ’’صدقہ فطر‘‘ کے برابر گندم کا نصف صاع یا اس کی قیمت ادا کرے۔

Share: